ہمارے بارے میں

تعارف :

ہماری ویب سائٹ باوثوق ، مستنداور اہم خبروں کی بدولت اس پاکستان میں کافی زیادہ زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے جو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) سے تصدیق شدہ ہے ۔ پاکستان کے پیشہ ور اور نامور صحافی ہماری ویب سائٹ میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔ اپنے منفرد انداز بیان کی وجہ سے معاشرے کے ہرطبقے یعنی نوجوان ، کاروباری حضرات ، ادبی دانشور، ملازم پیشہ افراد، اساتذہ ، کھلاڑیوں اور فنکار براداری میں ہماری ویب سائٹ بے حد مقبول ہے ۔

ہم زندگی کے ہر شعبے کی خبروں کو اہمیت دیتے ہے یہی وجہ ہے کہ اِس ویب سائٹ میں خصوصی ایڈیشن ، آپ کی آواز ، تجارتی خبریں ،تحقیقاتی رپورٹیں ، معنی خیز اداریے ، دلچسپ کالم ، کھیلوں کی خبریں اور عوامی مسائل پر مبنی خبریں قارئین کیلئے قیمتی معلومات فراہم کرتی ہیں ۔ہماری ویب سائٹ غیر جانبدار صحافتی پالیسی کی بدولت پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویب سائٹس میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

امجد اویس امجی :

پاکستان کے نامور صحافی امجد اویس امجی جل اوئے نس ڈاٹ کام کے بانی ہیں ۔امجد اویس امجی نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ایک ٹی وی چینل میں بحیثیت سٹا ف رپورٹر سے کیا۔ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت جلد ہی آپ نے صحافت میں ممتاز مقام حاصل کیا ، 2013 میں آپ حکومتی اخبار روزنامہ مشرق سے منسلک ہوئے اور اخبار کی ترقی و عروج میں اپنے قابل قدر کردار ادا کیا ۔ روزنامہ مشرق میں آپ نے سینئرسٹاف رپورٹر ، چیف رپورٹر ، ڈپٹی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر اور ڈپٹی چیف ایڈیٹر جیسی اہم ذمہ داریاں بھی نبھائیں ۔

روزنامہ مشرق کی نجکاری کے بعد امجد اویس امجی نے 2017 میں جل اوئے نس ڈاٹ کام کی بنیاد رکھی جو اب تک مستنداور ذمہ دارانہ صحافت کی بدولت کامیابی سے ترقی کی منزلیں طے کررہی ہے۔

ہماری ٹیم :

جل اوئے نس ڈاٹ کام کی ٹیم میں نامور کالم نگار عزیر عاصم (امریکہ)، زبیر اختر (یو اے ای)، زبیر زابی (ملائشیا)، پروفیسر ذیشان خان ، پروفیسر محمد فیضان، ڈاکٹر ارسلان خان ، پروفیسر کرنل سلمان اور پروفیسر تنویر تنی شامل ہیں جبکہ ان کے علاہ سینئر صحافی اور تجربہ کار منتظمین ادارے کے مختلف شعبوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔

ہماری کارگردگی :

اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 2017 میں جل اوئے نس ڈاٹ کام اپنے نئے دفتر میں منتقل ہوا جو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تمام تر جدید سائنسی سہولیات سے آراستہ ہے ،جس میں اپنا پرٹنگ پریس بھی کامیابی سے فعال ہے ۔اِس کے علاوہ ہر شعبے کیلئے علیحدہ سیکشن قائم ہیں جن میں نیوز روم ،رپورٹنگ روم ، کمپوزنگ روم ، ویب ، سوشل میڈیا سیکشن اور سی ٹی پی قابل ذکر ہیں ۔اِن تمام سیکشنز میں تیز اور موثر رابطہ برقرار رکھنے کیلئے ای آر پی(ERP) سافٹ وئیر کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے شاندار نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔