کینگرو

سول میٹس! آسٹریلیا کے کسی چڑیا گھر میں ایک کینگرو بند تھا‘ یہ کینگرو روز پنجرے کی دیوار پھلانگ کر باہر آ جاتا تھا‘ انتظامیہ نے اسے محصور رکھنے کےلئے پنجرے کی دیواریں اونچی کرنا شروع کر دیں‘ پہلے دن دیوار پانچ فٹ اونچی کی گئی لیکن کینگرو

پنجرے سے باہر آگیا‘ اگلے دن دیوار مزید پانچ فٹ اونچی کر دی گئی۔ کینگرو پھر باہر آ گیا‘ ۔۔اس کے بعد انتظامیہ روز دیوار اونچی کرتی ۔۔لیکن کینگرو ۔۔اس کے باوجود باہر ہوتا‘ یہ سلسلہ (اس وقت) تک چلتا رہا جب تک دیوار کو مزید اونچا کرنا (ممکن) نہ رہا‘ انتظامیہ تنگ آ کرکینگرو کے پاس چلی گئی اور (اس) سے پوچھا‘ کینگرو میاں آپ ہمیں ایک بار ہی بتا دیں آپ کتنی (بلند) چھلانگ لگا سکتے ہیں‘ہم پنجرہ (اتنا) اونچا کر لیتے ہیں‘ کینگرو نے قہقہہ لگاکر جواب دیا‘ جناب آپ کو کس بے وقوف نے بتایا میں دیوار پھلانگ کر باہر آتا ہوں‘ انتظامیہ نے پوچھا پھر آپ کیسے باہر آتے ہیں‘ کینگرو نے جواب دیا‘ آپ بڑے سادہ ہیں‘ آپ روز دیوار (بلند) کر جاتے ہیں ۔۔لیکن پنجرے کا دروازہ (کھلا) چھوڑ جاتے ہیں‘ میں دروازے سے باہر آتا ہوں۔

رائے دیجیئے