ایک ایسا وقت جب پیاز کھانے سے مردانہ طاقت میں بھرپوراضافہ ہوتا ہے

مرد اپنی قوت باہ بڑھانے کے لیے طرح طرح کے طریقے آزماتے ہیں اور کچھ مردتو ادویات کا استعمال کرتے بھی ہیں جن کا وقتی طور پر تو فائدہ ہوتاہے لیکن اصل میں ایسی ادویات انسانی جسم کے لیے کئی بیماریوں کا باعث بھی بنتی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی ادویات سے جتنا پرہیز کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے اور قوت باہ بڑھانے لیے قدرتی طریقوں اور خوارک کا استعمال کیا جائے تو اس کے دیرینہ نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔ قوت باہ کو بڑھانے کے لئے پیاز انتہائی فائدہ مند ہے۔

پیاز ایسی چیز ہے جس کے کوئی نقصانات نہیں ہیں بلکہ یہ قوت باہ بڑھانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے لیکن اسے دن میں کس وقت کھانا چاہیے کہ یہ فائدہ دے کیونکہ اگر یہ دن میں کسی غلط وقت کھا لیا جائے تو یہ نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قوت باہ کو بڑھانے کے لیے پیاز کا استعمال دوپہر کے کھانے کے ساتھ کرنا چاہئے اور اگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو مردوں کو کسی قسم کی بھی ادویات کا سہارا نہیں لینا پڑے گا اور ازدواجی زندگی میں کسی قسم کی شرمندگی بھی نہیں اٹھانی پڑے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے اوقات بھی ہیں جن میں پیاز کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔ پیاز کو صبح یا شام کے وقت بالکل استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان اوقات میں اس کا استعمال قوت باہ کو مزید کم کر دے گا۔ شام کے وقت پیاز کھانا مردوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے لہذا رات کے کھانے میں اسے ہاتھ بھی مت لگائیں۔

Jaims Marker

News reporter, articles writer, blogger from Attock, works for JuloyeNas.com