ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور کے دوران کتنے باﺅنسرز کی اجازت ہونی چاہئے؟ سنیل گواسکر نے ایسامطالبہ کر دیا کہ فاسٹ باﺅلرز خوشی سےنہال ہو جائیں

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور کے دوران 2 باﺅنسرز کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا کہ اس وقت کھیل کا مختصر ترین فارمیٹ

مختصرترین فارمیٹ اپنی بہترین حالت میں ہے اور اس کیساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہے البتہ اس فارمیٹ کو مزید آگے لے جانے کیلئے فاسٹ باﺅلرز کو

ایک اوور میں 2 باﺅنسرز کرانے کی اجازت دینے پر غور ضرور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ بلے بازوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے اور اس وقت کھیل کا پلڑہ بیٹسمینوں کی جانب موجود ہے جبکہ

باﺅلرز کو رنز روکنے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے لیکن اگر فاسٹ باﺅلرز کو ایک اوور میں 2 باﺅنسرز کرانے کی اجازت مل جائے تو اس سے کھیل میں تھوڑا توازن پیدا ہو جائے گا۔

Jaims Marker

News reporter, articles writer, blogger from Attock, works for JuloyeNas.com